• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ستمبر، اکتوبر اہم مہینے ہیں۔

یہ بات سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 70 وزراء، 240 کا ڈالر، 4 ہزار من آٹا غریب کی مزید بربادی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا، سب عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیائی کانفرنس میں وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شریک نہیں ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید