• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کو دیئے گئے ریلیف پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بھونڈا مذاق قرار دے دیا۔

شیخ رشید  نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔

انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق میں ہے یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی، ن لیگی لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید