• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشیں بھارت میں برسیں گی، پانی پاکستانی دریاؤں میں آئے گا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بارشیں بھارت میں برسیں گی جبکہ پانی دریائے راوی، چناب اور ستلج میں آئے گا۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے ان دریاؤں کے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

تینوں دریاؤں سے منسلک اضلاع کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

سندھ میں آج تھرپارکر، عمرکوٹ، ننگرپارکر، بدین اور کے ٹی بندر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ 

ادھر موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والی خشک ہوائیں کراچی میں بارش کے امکان کو کم کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید