• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، سراج الحق

Corruption And Pakistan Cannto Go Together Sirajul Haq
جماعت اسلامی کےامیرسینیٹرسراج الحق کاکہنا ہےکہ کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

سراج الحق نےلاہورمیں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریبوں اور بیواؤں میں امدادی اشیاء تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کیا۔

ان کاکہناتھاکہ عوام کا ہر طرف ایک ہی نعرہ ہےکہ کرپشن ختم کی جائے،اگر ٹی او آر پر معاہدہ نہ ہوا تو حالات کی تمام تر ذمےداری حکومت پر ہو گی۔

سراج الحق کاکہناتھاکہ ہر جگہ دو،دو پاکستان نظرآتےہیں،ایک غریب اوردوسرا کرپٹ اشرافیہ کا پاکستان،اشرافیہ کے پاکستان میں نہ لوڈشیڈنگ ہے اورنہ ہی کوئی دوسرے مسائل،جبکہ 95فیصد غرباء کے پاکستان میں مسائل ہی مسائل ہیں۔
تازہ ترین