پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی رہائی پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ پارٹی اور عمران خان کے لیے جس طرح شہباز گِل ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے آج ان کی اس جرأت پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ہائی کورٹ نے سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ آرمڈ فورسز اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے غیر ذمے دارانہ بیان سے ان پر اثر ہو، لیکن شہباز گِل کے غیر ذمے دارانہ بیان کو کسی طور پر جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔