وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے باہمی تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
جمہوریہ کوریا اور پاکستان انفرااسٹرکچر بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تجارتی و معاشی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورین کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، جمہوریہ کوریا پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت سے فائدہ اٹھائے۔