• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، جنسی زیادتی کا الزام، چینی کمپنی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) چائینز کمپنی کے اونر کیخلاف 16 سالہ دوشیزہ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ کورال پولیس کو راولپنڈی کی رہائشی (ع) نے بتایا کہ اسکی عمر 16 سال ہے، جماعت نہم کی طالبہ ہوں، غوری ٹاون میں چینی کیمرہ انسٹالیشن کمپنی میں پارٹ ٹائم نوکری شروع کی، کمپنی کے مالک نے پہلے اس کو ہراساں کرنا شروع کیا پھر جنوری 2022 میں اسے پامال کردیا۔