راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘لاپتہ شہری کی بازیابی اور پیناڈول گولی کی دستیابی ہائیکورٹ سے ملتی ہے‘ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود بھی حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب زدگان کی مدد نہیں، صرف فوٹو کھنچوائی جارہی ہے۔