ویانا( اے ایف پی) اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی( IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے جمعرات کو قرارداد پیش کرتے ہوئے روس سے کہا کہ وہ یوکرین کے زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ سے اپنی فوجیں نکال لے،کینیڈا اور پولینڈ کی طرف سے پیش کردہ متن کو کونسل میں بیٹھے 35 میں سے 26 رکن ممالک نے منظور کیا،چین اور روس نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ7 ممالک( برونڈی، مصر، بھارت، پاکستان، سینیگال، جنوبی افریقہ اور ویتنام) نےکوئی ووٹ نہیں دیا۔آسٹریلیا کے سفیر رچرڈ سیڈلیئر نے ٹویٹ کیاکہ (IAEA) بورڈ آف گورنرز نے روس کو ایک اور سخت پیغام بھیجا ہےجس میں کہاگیاکہ جوہری تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے تمام اقدامات فوری طور پر بند کر دیں، Zaporizhzhia جوہری پلانٹ اور دیگر تمام یوکرینی علاقوں کا کنٹرول واپس کر دیں ،ایک اور سفارت کار نے اس اقدام کی تصدیق کی۔