ملک میں سیلاب اور بارشوں کے باوجود رواں سال چینی کی اچھی پیداوار متوقع ہے۔
ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال چینی کی پیداوار کا تخمینہ 80 لاکھ میٹرک ٹن متوقع ہے۔
گزشتہ سال ملک میں چینی کی پیدوار 70 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن ہوئی تھی، اس سال بارشوں اور سیلاب کا پانی گنے کی فصل کے لیے فائدہ مند رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 5 فیصد گنے کی فصل کو نقصان پہنچا، جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گنے کی 9 فیصد زائد فصل کاشت ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں گنے کی کرشنگ شروع کی جائے گی۔