• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشیل گبز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہرشیل گبز نے کہا کہ اگر بابر اعظم اپنے انداز میں اٹیکنگ آپشن کو شامل کرلیں تو اسٹرائیک ریٹ بہتر ہو سکتا ہے۔

مداح نے سوشل میڈیا پر  ہرشیل گبز سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران بابر کے ساتھ اس مسئلے پر کام کیا؟

جس کے جواب میں ہرشیل گبز نے کہا کہ بابر اپنی دنیا میں رہتا ہے، بیٹنگ پر دوسروں کے مشوروں کو زیادہ نہیں سنتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید