• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر نے شہباز شریف کو عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت قرار دے دیا

چینی صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو "عملیت پسندی اور کارکردگی کی حامل شخصیت" قرار دے دیا۔

سمرقند میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جی پنگ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔

چینی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم "چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم" رکھنے والے رہنما ہیں۔

قومی خبریں سے مزید