لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کے ان فٹ ہونے پر سوالات اٹھا دیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان کی انجری ایک معمہ ہے، سمجھ نہیں آیا وہ کیسے ان فٹ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ فائنل کے بعد کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوا، فخر کیسے ان فٹ ہوئے؟
عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے، لیکن کام کرنے کا طریقہ کار غیر ذمہ دارانہ ہے۔