• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ نے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی تصدیق کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے باضابطہ اعلان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹور شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتیں ہیں جن کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے‘‘۔

انہوں نے مداحوں کی جانب سے گردش کرتی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہاں ہماری راہیں جدا ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں خیریت سے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی جو میں نے کیا۔

آئمہ کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف ذرائع چُن سکتے ہیں، جو لوگ ہمارے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کیا ہم ساتھ ہیں یا نہیں تو انہیں ایک بار پھر سچائی بتانا چاہوں گی کہ نہیں، ہم ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے دکھ و ملال کا اظہار کرنے والوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں، میوزک زندگی ہے، اب دیکھنا ہے کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے۔

آئمہ بیگ نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری اور پوسٹ چند گھنٹوں بعد ہی ڈیلیٹ کر دی تھی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے گزشتہ سال اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی۔

رواں سال جون میں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں، جس پر آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سے ایک دوسرے کو ان فالو اور تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

شہباز شگری کی اس سے قبل اداکارہ عائشہ لینیا سے شادی ہوئی تھی تاہم 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید