اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ ، خبر ایجنسیاں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہےکہ 15اکتوبر تک کے دن اہم ہیں،پی ڈی ایم کرپشن بچائو کے بعد سیاست بچائومہم پر،مفاہمت کا بھی امکان ہے۔میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہاکہآج تین گھنٹے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ملک میں مہنگائی کا مسئلہ، لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ، آٹا چینی کا بحران، سب پر بات ہوئی ہے، کور کمیٹی کے تمام ارکان کا فیصلہ یہ ہے کہ تیاری کی جائے، چوک اور چوراہوں پر احتجاج کی تیاری کی جائے۔