کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی مزیدنجی ایئر لائنز کو بھی کوئٹہ کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنا چاہیے، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں کو فضائی رابطہ سے منسلک کریں، یہ بات انہوں نے کوئٹہ ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر کہی ،وفاقی وزیر نے کوئٹہ ایئر پورٹ پرمسافروں کوملنےوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے،ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام نے بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے ملک کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے،ایک نجی ایئر لائن بھی اسلام آباد سے ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی ہے۔