• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن چلتی حکومت کو گرانے کیلئے آلۂ کار بنے: فیاض چوہان

فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو
فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن چلتی حکومت کو گرانے کے لیے آلۂ کار بنے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لاہور سے جاری کیے بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو مہنگائی سے پریشان کرنے میں مولانا فضل الرحمٰن کا بڑا ہاتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید