• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،معمولی تکرار پر بیٹےنےفائرنگ کر کے ماں اور بہن کوقتل کر دیا

صوابی( نمائندہ جنگ)صوابی میں معمولی تکرار پر بیٹے نے اپنی ماں اور بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔رکشہ کی ٹکر سے تھانہ زیدہ کی موبائل پیہور نہر میں جاگری ، تین پولیس اہلکار اور رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ۔ لیاقت سکنہ پنج پیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر در ج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیٹے کامران نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے اپنی والدہ مسماۃ (ر)اور بہن مسماۃ (ف)کو قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ۔پنج پیر پیہور نہر میں تھانہ زیدہ کی موبائل وین گر نے سے تین اہلکار صدام، عمران اور ان کے ساتھی کے علاوہ رکشہ ڈرائیور توفیق محمد زخمی ہو گئے ایک شدید زخمی اہلکار کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثناء ٹریفک حادثے میں موضع اسماعیل آباد کا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین