اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت دو روزہ انٹرنیشل جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد 23 اور 24 ستمبر 2022کو لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے زیر انتظام ہو گا۔ کانفرنس کا موضوع " ایڈمنسٹریشن آف جسٹس: 75 ایئرز ریفلیکٹنگ آن دی پاسٹ اینڈ لکنگ ٹوورڈز دی فیوچر" منتخب کیا گیا ہے۔