• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول مافیا حکومت کو قیمت کم نہیں کرنے دے رہا‘ شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا ۔ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے‘ مفاہمت یا مزاحمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کے 150کرپشن ریفرنسزکو سپریم کورٹ ان شا اللّٰہ بحال کرے گی‘نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، 70وزرا کی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی‘اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ وزراء اپنے حلقوں میں بھی نہیں جا سکتے، 21وزرا بے محکمہ ہیں، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں، دفتر نہیں جاتے۔

ملک بھر سے سے مزید