سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر میں گیسٹرو کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ضلع بھر میں 300سے زائد مریض مختلف سرکاری اور نجی اسپتال میں زیر علاج زیادہ تعداد بچوں کی ہے صالح پٹ میں گیسٹرو اور بخار میں مبتلا جاں بحق افراد کی تعداد 18تک پہنچ گئی صالح پٹ سے مریضوں کو سکھر روہڑی اور خیرپور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ایم ایس سول اسپتال سکھر تسلیم اختر خمیسانی کے مطابق 100بچوں سمیت 130 سے زائد افراد سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور روزانہ کافی تعداد میں گیسٹرو اور بخار میں مبتلا مریض او پی ڈی میں لائے جارہے ہیں۔