سما ہنی (نامہ نگار) بھمبر سے سما ہنی جانے والی کوچ اوور لوڈنگ کے باعث بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی ، کوچ کے چھت پر بیٹھے شخص نے گھبرا کر چھلانگ لگا دی ، معمولی زخمی، سما ہنی بھمبر روٹ پر متعدد کھٹارہ گاڑیاں چل رہی ہیں جو کسی وقت بھی کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں اگر خدا نخواستہ کوئی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ داری گاڑیوں کی پاسنگ کرنے والوں پر ہو گا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھمبر سے سما ہی جانے والی کوچ نمبر LZJ8413 سکا تالاب کے قریب اوور وڈنگ کے باعث چڑھائی چڑتے ہوئے وآپس اترائی کی طرف آنا شروع ہو گئی مسافروں خصوصاً خواتین نے بہت شور مچایا ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سڑک کے ایک کنارے کی طرف لائی جہاں معجزانہ طور پر گاڑی رک گئی اور کئی جانوں کا نقصان ہونے سے بچ گیا اس دوران جب گاڑی پیچھے جا رہی تھی چھت پر بیٹھا شخص گھبرا گیا اور اس نے جان بچانے کے لئے چھلانگ لگا دی جس سے اسے ٹانگوں اور کمر پر چوٹیں آئیں درجنوں گاڑیاں جو قریب سے گزر رہی تھیں رک گئیں اور مسافروں کی حوصہ افزائی غور طلب بات یہ ہے کہ بھمبر سے سما ہنی پہاڑی سفر ہے اور اس سے قبل بھی کئی ایک حادثے اور قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں افسوسناک امر یہ ہے کہ گاڑیوں کی ہر چھ ماہ بعد پاسنگ کرنے والی اتھارٹی ان کھٹارہ گاڑیوں کو کیوں انسانی جانوں سے کھیلنے کی چھٹی دے دیتی ہے اگر اس معاملہ پر قابو نہ پایا گیا تو پھر ایسے حادثات ہمارا مقدر بنتے رہیں گئے