• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارتِ خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول فی لیٹر 1 روپیہ 45 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت  237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے اور اسے 245 روپے 43 پیسے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید