• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ کا انعقاد،کئی ملین جمع

پیرس (رضا چوہدری) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سیلاب زدگان کی امداد کےلئے فنڈ ریزنگ میں تاریخ رقم کر دی۔تین مختلف پروگراموں میں کئی ملینز جمع ہوگئے، معروف بزنس مین سردار ظہور اقبال ، ابراہیم ڈار ، ن لیگ فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، چوہدری افضل خونن ،کشمیری رہنما نعیم چوہدری، چوہدری محمداعظم ،چوہدری اشفاق جٹ ،قاری فاروق احمد فاروقی، روحی بانو ، پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ، ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے چوہدری حمید اللہ نمایاں رہے، یہ رقم مسلم ہینڈ مشن اور الخدمت فائونڈیشن سمیت مختلف رفاعی این جی اوز کے زریعے شفاف طریقے سے سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ ہو گی، سیاسی سماجی شخصیت ملک حمید احمد اور فنکار ارشاد علی نےمزاحیہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں نے حصہ لیا، فنڈ ریزنگ پروگرام میں پہلے مرحلے کے دوران ڈیڑھ لاکھ یورو جمع ہوئے جب کہ دوسرا پروگرام راجہ علی اصغر اور نعیم چوہدری کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلے ایک لاکھ یورو جمع کئے گے۔ فنڈ ریزنگ پروگرام میں میئر اور سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام نے خصوصی شرکت کی، پاکستانی کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دئیے۔ اس موقع پر فرانس بزنس فورم کے سرپرست ابراہیم ڈار ، سردار ظہور اقبال، یاسر خان ودیگر نے خطاب کیا، فنڈز ریزنگ منتظمین نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ راجہ علی اصغر نے لوگوں پر زور دیا کہ سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کریں، مقامی میئر اور اسمبلی رکن نے پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کے ساتھ یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیلاب زدگان کیلئے فنڈز دینے پر فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کا شکرگزار ہوں ۔راجہ علی اصغر نے کہا کہ موجودہ مشکل گھڑی میں مصیبت زدگان کےلئے دلوں کو کھلیں اور بڑھ چڑھ ان کا ساتھ دیں ۔ فرنچ ارکان پارلیمنٹ کرسٹل کرول نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پیرس میں فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کیااور ہر ممکن طریقے امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اس پروگراموں میں پاکستان کمیونٹی نے 25 ملین سے زائد رقم کے فنڈز دئیے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرانس کی پارلیمنٹ کے رکن کرسٹل کرول نے پاکستانیوں کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا۔

یورپ سے سے مزید