• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ماڈل نے آئمہ بیگ کی قیس احمد کے ساتھ وائس کال لیک کردی

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

برطانوی ماڈل طلولہ مایر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کے باوجود میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد سے تعلقات بنا کر اپنے منگیتر کو دھوکا دیا ہے۔

گزشتہ روز طلولہ مائر نے قیس احمد اور آئمہ بیگ کے درمیان اور اپنے  اور شہباز شگری کے درمیان ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔


برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے سوشل میڈیا پر مزید اسکرین شاٹس اور ایک وائس کال لیک کر دی ہے، طلولہ مایر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وائس کال آئمہ اور قیس احمد کی ہے۔

اس وائس کال میں آئمہ بیگ کو فلمساز قیس احمد کے ساتھ قابلِ اعتراض گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

 دوسری جانب آئمہ بیگ کا یہ اسکینڈل ٹوئٹر پر موضوع بحث بن چکا ہے، آئمہ بیگ، شہباز شگری اور قیس احمد کے نام پاکستان میں اس وقت ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے  آئمہ بیگ پر تنقید جبکہ قیس احمد اور شہباز شگری کے جذبات کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

ان الزامات پر قیس احمد اورگلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیقی نوٹ شیئر کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید