• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ دوسرا ٹی20:ICCجنرل مینجروسیم خان میچ دیکھیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل مینجر وسیم خان کل کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھیں گے۔

وسیم خان قیام کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وسیم خان کی رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں تقرری ہوئی ہے۔

وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید