• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نیازی گٹھ جوڑ کا کچھہ چھٹا کھل چکا، احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا کچھہ چھٹا کھل چکا، عمران خان نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے مقدمات بنوائے اور لیگی قیادت کو جیل میں ڈالا، عمران نیازی اپنے جھوٹے الزامات کی حقیقت دیکھ لیں۔

احسن اقبال نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج چیف جسٹس کہنے پر مجبور ہوئے کہ نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس سیاسی انجینئرنگ کی سب سے کلاسک مثال ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب تسلیم کرگیا کہ ریفرنس میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، گزشتہ کئی سال سے ایک شخص ملک میں چور ڈاکو کی فلم چلا رہا ہے۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، وہ ہمیں جیل میں دیکھ کر خوش ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے جلسوں میں نعرے لگائے اور جھوٹے بہتان باندھے۔ عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھےہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ملک جن مشکلات کا شکار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب کی جانب سے بنایا گیا نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس خارج کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید