• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، بابر اعظم کی ایک اور درجے تنزلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجے کم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دوسرے اور بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پانچواں اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا چھٹا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر ہے۔

جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے۔

افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبرپرآگئے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں نمبر پرچلے گئے ہیں

پاکستان کے شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین شاہ آفریدی 17 ویں سے 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید