• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ادارے سے متعلق نئے قانون پر من و عن عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

نیب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے، دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم از کم 100 ہونے پر کیس لیا جائے گا۔

نیب اعلامیے کے مطابق احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھیجے جائیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کے لیے واپس بھجوائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید