• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے درمیان کشیدگی برقرار

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سی سی پی او لاہور نے وفاقی حکومت کی جانب سے سی سی پی او کی خدمات واپس لینے کا حکم ماننے سے انکار کر دیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے چارج چھوڑنے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے نوٹیفکیشن کے باوجود سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ وہ چارج نہیں چھوڑ رہے، جب تک پنجاب حکومت ریلیز نہیں کرے گی، نہیں جائیں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سی سی پی او لاہور کو مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج کرنے پر ہٹایا گیا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مقدمہ درج کرنے سے منع کرتے ہوئے مقدمے کے اندراج کے لیے لیگل رائے لینے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی پی او نے 7 روز میں چارج نہ چھوڑا تو وفاق انہیں معطل کر سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید