فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی ) صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن سرکل نصیریوسف وہرہ نے کمال پور کبڈی سٹیڈیم میں کبڈی ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کبڈی کا کھیل تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔ اس کھیل میں دنیا بھر کی دلچسپی قابل ستائش ہے ۔ پاکستانی کھلاڑی نے ہمیشہ بیرون ملک کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں ۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کبڈی کے فروغ کے لئے اپنے تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتی رہے گی ۔ کبڈی کے کھیل میں حکومتی سرپرستی قابل ستائش ہے ۔ کبڈی سٹیڈیم میں بے پناہ رش نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول کبڈی کا کھیل ہے ۔