• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین فیصد سیلز ٹیکس قبول نہیں، مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہڑتال کریں گے، صرافہ ایسوسی ایشن

پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی اقبال اور شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا سونا امپورٹ نہیں ہوتا، جیولرز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس نہیں بنتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گاہک پرانا سونا لے کر آتے ہیں جس کو ہم ریفائن کرتے ہیں۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ کئی بار حکومت سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ تین فیصد سیلز ٹیکس کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ 30 ستمبر تک مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہڑتال کی کال دیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید