• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ راولپنڈی پر تیزرفتار گاڑیاں اور موٹر سائیکل‘ سڑک کراس کرنا بھی مشکل ہو گیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) مری روڈ راولپنڈی تیزرفتار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی وجہ سے شہریوں کی مقتل گاہ بنتی جا رہی ہے، آئے روز مری روڈ کراس کرتے وقت بچے، خواتین اور معمر افراد انکی زد میں آکر شدید زخمی یا جاں بحق ہو رہے ہیں۔ ٹریفک جام ہو جائے تو کوئی کھولنے والا نظر نہیں آتا‘ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال کر رہے ہوتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے فیض آباد سے مریڑ چوک تک صرف چند ٹریفک وارڈن سے ٹریفک کنٹرول نہیں ہو پا رہی۔ ادہر ریالٹو چوک انڈر پاس میں ون وے کی خلاف ورزی پر بھی حادثات بڑھ گئے ہیں لیکن مری روڈ سے انڈر پاس داخل ہونے والوں کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ سماجی رہنمائوں عمران خان کوہستانی، حاجی وسیم خان، ظہیر خان، فہد کیانی، حاجی شیر گل، راجہ محمد افضل، آصف شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مری روڈ پر ٹریفک سپیڈ کی حد مقرر کی جائے‘ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے جائیں نیز مری روڈ کے میڈین میں جنگلہ نصب کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی سے حادثات میں اضافہ سے شہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ 
تازہ ترین