کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان معراج محمد خان نے محمد علی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف ایک عظیم باکسر بلکہ ایک عظیم انسان تھے، وہ ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہے، محمد علی نہ صرف پیشے میں ماہر تھے بلکہ اس سے باہر بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے، انہوں نے ویت نام جنگ میں شرکت سے انکار کیا اور جیل جانے کو ترجیح دی، معراج محمد خان نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں اسپورٹس گیمز کے موقع پر محمد علی پاکستان تشریف لائے تھے، اس موقع پر بے نظیر بھٹو نے انہیں محمد علی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے کہا تھا، انہوں نے بتایا کہ محمد علی سے کی گئی ملاقات انہیں اب بھی یاد ہے، وہ ایک انتہائی خوش مزاج اور گرم جوش انسان تھے۔