• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور کے ایک اقدام نے لاکھوں دل جیت لیے

اسکرین گریب/ فائل فوٹو
اسکرین گریب/ فائل فوٹو

بھارتی معروف اداکار، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے گرد گِرنے والے مداحوں کو اُٹھا کر لاکھوں دل جیت لیے۔

رنبیر کپور اور فلم ’براہمسترا‘ کے ہدایتکار آیان مکھرجی فلم کی نمائش دیکھنے کے لیے تھیٹر پہنچے، اس دوران ہاؤس فُل ہونے کے نتیجے میں کافی بھیڑ جمع تھی۔

مداحوں اور شائقین نے رنبیر کپور کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور آٹوگراف، سلیفیز لینے لگے۔

اس دوران سیکیورٹی کے لیے لگائی گئی رکاوٹ پر بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب مداح نیچے گر گئے، رنبیر کپور بھگدڑ مچنے کی صورت میں وہاں سے جَلدی نکلنے کے بجائے اپنے مداحوں کو اٹھانے لگے۔

اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ رنبیر کپور کے لیے نفرت رکھنے والے صارفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید