• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ہفتے سے جاری رجحان میں تبدیلی، انٹر بینک میں ڈالر 45؍ پیسے سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں 3ہفتے سے جاری اضافےکا رجحان تبدیل ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 45پیسے تک گھٹ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 5پیسے کی کمی ،یورو کی قیمت 2.40 روپے کم ہو گئی ،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 6.85 روپے کی نمایاں کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میںانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 239.75 روپے سے کم ہو کر 239.50 روپے اور قیمت فروخت 45پیسے کی کمی سے 240.25 روپے سے کم ہو کر 239.80 روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 242.00 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 244.50 روپے سے کم ہو کر 244.45 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق 2.40 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 238.50 روپے سے کم ہو کر 236.10روپے اور قیمت فروخت 240.85 روپے سے کم ہو کر 238.45 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 6.80 روپے کی کمی سے 274.00 روپے سے کم ہو کر 267.20 روپے اور قیمت فروخت 6.85 روپے کی کمی سے 276.75 روپے سے کم ہو کر 269.90 روپے ہو گئی۔