• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی دیامراور2فوجی افسروں کےقتل کیس میں سزائے موت پانیوالے 4مجرم گلگت سے راولپنڈی منتقل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایس ایس پی دیامر اوردوفوجی افسروں کےقتل کیس میں سزائے موت پانے والے 4مجرموں کو گلگت سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔دیامرکے ایس ایس پی ہلال خان ،پاک فوج کے کرنل مصطفیٰ  جمال اورکیپٹن اشفاق کو 6اگست 2013کوچلاس میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا تھا ان کے قتل میں ملوث چارملزموں حمیداللہ ،رحمت اللہ ،مولوی دل براورمحمدنبی کے خلاف فوجی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اورانہیں موت کی سزاسنائی گئی بعدازاں 3مئی کو رواں سال آرمی چیف نے ان کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔اتوارکی صبح 8بج کر20منٹ پران چاروں کو پی آئی اے کی پروازپی کے606میں گلگت بلتستان سے بے نظیر ائرپورٹ لایا گیا جہاں  پولیس کی بھاری نفری کی سکیورٹی میں انہیں ایک بکتربندگاڑی میں سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔اس دوران پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔
تازہ ترین