• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کا ایک اور کارنامہ

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی اوپنرز  نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز  بابر اعظم اور  محمد رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید