اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر مقبوضہ بیت المقدس سے شمالی اسرائیل جارہے تھے کہ اچانک ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسرائیلی صدر نے دوسرے ہیلی کاپٹر میں اپنا سفر جاری رکھا۔