فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں سوئٹزر لینڈ اور میزبان کینیڈا نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ بی کے آخری میچز میں سوئٹزر لینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ میزبان ٹیم کینیڈا نے 3 میچ کھیل کر 1 جیت اور 1 ڈرا میچ کے ساتھ 4 پوائنٹ سے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ادھر بوسنیا نے قطر کے خلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد بوسنیا کی ٹیم گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر آ گئی، جبکہ قطر کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔
کینیڈا اور بوسنیا کے 4، 4 پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر سبقت کی وجہ سے کینیڈا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔