• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، ہندو زائرین کی کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک

ڈھاکا (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں دریا میں ہندو زائرین کی کشتی الٹنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک جبکہ اتنے ہی لاپتا ہوگئے۔ مقامی پولیس افسر شفیق الاسلام نے بتایا کہ ہم نے 24 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ مزید کی تلاش کے لیے رسیکیو اور غوطہ خور کاوشوں میں مصروف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں 50 ہندو زائرین سوار تھے۔ ہندو زائرین صدیوں پرانے مندر کی طرف جارہے تھے کہ شمالی بنگلہ دیش کے بوڈا قصبے کے قریب دریائے کروٹوا کے بیچ میں کشتی اچانک ڈوب گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید