• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیروں کیلئے ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ واپس کروائیں گے، برطانوی اپوزیشن

لندن (اے ایف پی) برطانیہ میں اپوزیشن کی بڑی جماعت نے زیادہ آمدنی والے افراد کو ٹیکس میں چھوٹ دیئے جانے کے فیصلے کی واپسی کیلئے مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے، لیبر پارٹی کے رہنما کائیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاونڈ کمانے والوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ کا اقدام درست نہیں، کنزرویٹو حکومت نے افراط زر کو دیکھتے ہوئے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ کنزرویٹو وزیراعظم لز ٹرس جمعے کے روز منی بجٹ میں زیادہ آمدن والے افراد کو ٹیکس میں 45فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیبر پارٹی کے رہنما کائیر اسٹارمر نے لیورپول میں اپنی جماعت کی سالانہ کونفرنس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ اگر ان کی جماعت انتخابات میں کامیاب ہوئی تو وہ ڈیڑھ لاکھ پاونڈ سے زیادہ آمدنی والے افراد کو دی گئی ٹیکس رعایت منسوخ کردیں گے۔ بجٹ میں ٹیکسز کٹوتیوں کے بعد خدشات کے پیش نظر برطانوی کرنسی 1985 کے بعد ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ لیبر پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایک ایسے موقع پر کہ جب معیشت کو شدید خطرات کا سامنا ہے کے دوران ہزاروں پاونڈ کمانے والوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کا اعلان درست اقدام نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید