• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کی 3 روز میں حکومت گرنے کی پیشگوئی

نوشہرہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔

نوشہرہ کے علاقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا

عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہے اور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں،تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفی ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا،وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید