• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کا PTI مظاہرین کے سوالوں کا جواب

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو دوستانہ ماحول میں تسلی بخش جواب دے دیا۔

جہاں مریم اورنگزیب کی پی ٹی آئی کے غیر مہذب کارکنان کے ہاتھوں ہراساں ہونے کی ویڈیوز وائرل ہیں وہیں چند ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ناصرف مریم اورنگزیب کے ہمراہ تصویریں بنوا رہے ہیں بلکہ اُن سے دوستانہ ماحول میں سوال و جواب اور سیاست پر گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جس میں وہ ایک خاتون سے کہہ رہی ہیں کہ پاکستان آپ کا ملک ہے اور سوال کرنا آپ کا حق بنتا ہے، ہم سب پاکستان کی بہت عزت اور قدر کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے کسی نے محروم  نہیں کیا ہے ، یہ حق سب سے پہلے نواز شریف نے ہی بیرونِ ملک موجود پاکستانیوں کو دیا تھا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ہر چیز کا ایک طریقۂ کار ہوتا ہے، اس طرح نہیں کہ آپ باہر ملک اپنے سیاستدانوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں کہ دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے گھیر لیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں۔

اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین نے مریم اورنگزیب کو گھیرا اور اُن پر پاکستانی عوام کا پیسہ لندن میں لٹانے کا الزام لگایا۔

پی ٹی آئی کی خواتین نے کافی شاپ میں کھڑی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر غلیظ الزامات بھی لگائے۔

قومی خبریں سے مزید