• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے

عالم اسلام کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی قطر میں انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے شیخ یوسف القرضاوی کا انتقال 96 سال کی عمر میں ہوا۔

اُن کا شمار عالم اسلام کے بااثر ترین علما میں ہوتا تھا، وہ خود ساختہ جلاوطنی کے باعث دہائیوں سے قطر میں مقیم تھے۔

شیخ یوسف القرضاوی عرب دنیا کی معروف اسلامی جماعت اخوان المسلمین کے فکری رہنما سمجھتے جاتے تھے، وہ انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین بھی تھے۔

عرب دنیا میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی، انہوں نے 50 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، اسلامی قانون اور فقہ ان کا خاص موضوع تھا، وہ عالم اسلام میں جمہوری طرز حکومت کے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید