• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن نے سابق امریکی جاسوس اسنوڈن کو روسی شہریت دے دی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے سابق انٹیلی جنس افسر ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

اسنوڈن نے 2013ء میں امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے مقامی اور بین الاقوامی نگرانی آپریشنز کی خفیہ فائلیں لیک کی تھیں اور روس میں پناہ حاصل کرلی تھی۔

امریکی حکام اسے کئی برس سے امریکا واپس لے جا کر جاسوسی کا مقدمہ چلانا چاہتے تھے۔

2020ء میں روس نے اسنوڈن کو مستقل رہائش کا حق دے دیا تھا جس سے اس کی روسی شہریت کی راہ ہموار ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید