• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیگاسس جاسوسی اسکینڈل پر ایڈورڈ اسنوڈن کی رائے سامنے آگئی


امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کو سال کی سب سے بڑی خبر قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا کہ پیگاسِس جاسوسی اسکینڈل سال کی سب سے بڑی خبر ہے۔

سابق امریکی اہلکار نے خبردار کیا کہ جو کررہے ہیں رُک جائیں، پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کو پڑھیں۔

ادھر برطانوی اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ وہ بہت جلد ان لوگوں کے نام سامنے لائے گا، جن کے فون نمبرز سامنے آچکے ہیں۔

اخبار نے تصدیق کی کہ کچھ فون نمبرز کے فارنزک تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ آدھے سے زیادہ میں جاسوسی سوفٹ ویئر موجود تھا۔

گارڈین کے مطابق فہرست میں ایک ملک کے حکمراں کےاہل خانہ کے فون نمبر بھی شامل ہیں، یعنی اُس ملک کا حکمران اپنے ہی گھر والوں کی جاسوسی کر رہا تھا۔

پیگاس جاسوسی اسکینڈل میں فنانشل ٹائمز، سی این این، نیو یارک ٹائمز، فرانس 24، دی اکنامسٹ، اے پی اور رائٹرز میں کام کرنیوالے صحافیوں سمیت 180 سے زیادہ کے نمبرز فہرست میں شامل ہیں۔

تازہ ترین