• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی، اپوزیشن سینیٹرز کے ایک دوسرے پر تنقیدی وار

سینیٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن سینیٹرز کے درمیان لفظ اشتہاری کا استعمال سامنے آیا ہے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم تارڑ، پی ٹی آئی سینیٹر اور اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے ایک دوسرے پر کھل کر تنقیدی جملے کسے۔

شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک وزیراعظم نے اشتہاری کو اپنے جہاز میں فرار کرایا تو دوسرا اُسے اپنے جہاز میں واپس لے آیا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر نہیں کیا، یہ تو سیدھے سینیٹ آگئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ملک پر ایک خاندان کا شاہی راج مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرقانون نے پی ٹی آئی سینیٹر کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ وزیراعظم اور موجودہ صدر مملکت بھی اشتہاری تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے رجوع کرنے پر عدالت نے انہیں 7 اکتوبر تک پیش ہونے کا موقع دیا ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آپ کی ذاتی پسند و ناپسند پر سیٹ خالی نہیں ہوسکتی، تنقید کا حق ہے، بس حقائق مسخ نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید