• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن پورٹل کے ذریعے لسٹنگ کا عمل ڈیجیٹل کر دیا، پی ایس ایکس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے آن لائن پورٹل کے ذریعے لسٹنگ کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے جسے پرائیڈ( PRIDE) یعنی عوامی پیشکشوں کو ایک مربوط اور ڈیجیٹل تجربے کے ذریعے انقلابی شکل دی گئی ہے،یہ لسٹنگ کی درخواستوں کو فائل کرنے، لسٹنگ کی درخواست کی آسان ٹریکنگاور ریکارڈ کو برقرار رکھنے کا آسان طریقہ ہے،پی ایس ایکس ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل فہرست سازی کے عمل کو ایک سرے سے آخر تک خودکار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔پرائیڈکے ذریعے، لیڈ منیجر، مشیر یا کنسلٹنٹس ایکویٹی، قرض، میوچل فنڈز اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) کی لسٹنگ کے لیے آن لائن درخواستیں اور دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید برآں، کمپنیوں یا کنسلٹنٹس کے ذریعے پرائیڈ کا استعمال ریورس انضمام یا رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کے سلسلے میں بھی دستاویزات جمع کرانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ پرائیڈکا سافٹ لانچ دسمبر 2021 میں کیا گیا تھا جس کے بعد پی ایس ایکس کی لسٹنگ اور آئی ٹی شعبوں نے کنسلٹنٹس، ایڈوائزرز اور لیڈ منیجرز سے حاصل ہونے والے تاثرات کی روشنی میں مزید بہتری کے لیے کام کیا۔ پرائیڈ پورٹل صارف کو بہتر تجربے کے لیے جدید اور اعلیٰ خصوصیات پیش کرتا ہے پرائیڈ کے اجراء کے موقع پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا کہپرائڈ ڈیجیٹل اپروچ کے ذریعے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ حاصل کرنے اور لسٹنگ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس اختراعی پورٹل کی افادیت اور اہمیت اس لحاظ سے کئی گنا زیادہ ہے کہ یہ لسٹنگ کی درخواستوں کو فائل کرنے، لسٹنگ کی درخواست کی آسان ٹریکنگ، اور ریکارڈ کو برقرار رکھنے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس دونوں اس پلیٹ فارم کو ایکویٹی اور ڈیٹ سیکیورٹیز جاری کرنے والوں کے ساتھ انکی منظوری کو شیئر کرنے کے لیے استعما ل کر سکتے ہیں۔