• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کئے گئے، عمران اسماعیل کا الزام

کراچی(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر پمپ کئے۔پہلے بھی یہی کیا گیا تھا جس کی قیمت آج بھی چکا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور وزارت خزانہ کا قلمدان تبدیل ہونے کی خبروں کے باعث روپے کی قدر میں بہتری واقع ہوئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید